:ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کے روزبھی کھلے رکھنے کا اعلان کردیا گیا ۔
محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی سہولت2 ماہ تک جاری رہے گی۔
اعلامیےمیں مزید بتایا گیا ہے کہ شہری ہفتے کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے،تاہم 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے گئے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کردیئے جائیں گے۔

