• Home  
  • کراچی کے نجی اسپتال کی افسوسناک غفلت، نومولود کے گلے پر تیز دھار آلہ پھر گیا
- صحت

کراچی کے نجی اسپتال کی افسوسناک غفلت، نومولود کے گلے پر تیز دھار آلہ پھر گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے محمود آباد کے ایک نجی اسپتال عملے کی مجرمانہ غفلت نے نومولود کی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمود آباد کے نجی اسپتال میں ڈیلیوری کے دوران طبی عملے کی مجرمانہ غفلت کے باعث نومولود کے گلے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگ گیا تھا جس […]

کراچی کے نجی اسپتال کی افسوسناک غفلت، نومولود کے گلے پر تیز دھار آلہ پھر گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے محمود آباد کے ایک نجی اسپتال عملے کی مجرمانہ غفلت نے نومولود کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمود آباد کے نجی اسپتال میں ڈیلیوری کے دوران طبی عملے کی مجرمانہ غفلت کے باعث نومولود کے گلے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگ گیا تھا جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نومولود کا والد امین بس ڈرائیور ہے اور وہ کالا پل کا رہائشی ہے، بچے کے اہل خانہ نے کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

بچے کے تایا کا کہنا ہے کہ اسپتال کے عملے نے کہا تھا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا لیکن بعد میں ہم نے دیکھا تو بچے کی گردن پر تیز دھار آلے کا نشان تھا اور خون بہہ رہا تھا۔

تایا نے کہا ہم غریب لوگ ہیں کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، ہمیں کسی قسم کی قانونی کارروائی یا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا۔ انھوں نے کہا امین کے 5 بچے ہیں اور یہ چھٹا بچہ تھا جو جاں بحق ہو گیا۔

تایا کے مطابق اسپتال کے عملے نے اہل خانہ کو بتایا تھا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے، تاہم جب انھوں نے دیکھا تو گلے پر کسی تیز دھار آلے کا نشان تھا جس سے خون بھی بہہ رہا تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.