• Home  
  • شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید ڈیٹا بیس اور قومی شناختی نظام کا منصوبہ تیار
- ٹیکنالوجی

شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید ڈیٹا بیس اور قومی شناختی نظام کا منصوبہ تیار

وزارت داخلہ نے محفوظ پاکستان کے وژن کے تحت شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید قومی شناخت اور ڈیٹا بیس نظام متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔  منصوبے کے تحت یونیفائیڈ نیشنل کریمنل آئیڈینٹیفائر (UNCI) کے ذریعے کریمنل ڈیٹا بینک میں شامل ہر فرد کو ایک منفرد شناختی نمبر دیا جائے گا۔ منصوبے […]

شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید ڈیٹا بیس اور قومی شناختی نظام کا منصوبہ تیار

وزارت داخلہ نے محفوظ پاکستان کے وژن کے تحت شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید قومی شناخت اور ڈیٹا بیس نظام متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

 منصوبے کے تحت یونیفائیڈ نیشنل کریمنل آئیڈینٹیفائر (UNCI) کے ذریعے کریمنل ڈیٹا بینک میں شامل ہر فرد کو ایک منفرد شناختی نمبر دیا جائے گا۔

منصوبے کے مطابق ایک ہی فرد سے متعلق مختلف شہروں اور صوبوں میں موجود ریکارڈ کو ایک شناخت کے تحت یکجا کیا جائے گا، جس سے ملک کے کسی بھی حصے میں مطلوب افراد کی فوری شناخت ممکن ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ متعلقہ ریکارڈ تک پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی رسائی بھی آسان بنائی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیٹا اینالیٹکس کی مدد سے جرائم کے رجحانات کا بہتر تجزیہ کیا جا سکے گا، جبکہ مشتبہ روابط اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی نشاندہی میں بھی تفتیش کاروں کو معاونت ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر مربوط ڈیٹا نظام سے مختلف اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے میں بہتری آئے گی، جس سے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.