حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار رد و بدل سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
شہریوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کا بوجھ کم ہو اور عوام کو ریلیف مل سکے۔

