• Home  
  • سرکاری ہسپتالوں کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
- صحت

سرکاری ہسپتالوں کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارتِ صحت نے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سرکاری ہسپتالوں کے لئے اے آئی کی بنیاد پر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق ہسپتالوں کی کارکردگی، شکایات اور انتظامی امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام […]

سرکاری ہسپتالوں کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارتِ صحت نے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سرکاری ہسپتالوں کے لئے اے آئی کی بنیاد پر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق ہسپتالوں کی کارکردگی، شکایات اور انتظامی امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے گا۔ سرکاری ہسپتالوں کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی سے تعاون لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل منیر سے ملاقات کی۔ جس میں ہسپتالوں کے انتظامی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور آپریشنز و ایڈمنسٹریشن کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

وزارتِ صحت حکام کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے لئے اے آئی کی بنیاد پر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اے آئی ایجنٹس شہریوں کی ہسپتالوں سے متعلق شکایات کی کالز سنیں گے، جبکہ اے آئی کے ذریعے شکایات کے اندراج، نگرانی اور ازالے کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے گا۔وزارتِ صحت حکام کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے نظام میں بہتری کے لئے سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.