• Home  
  • تین سال میں محنت سے ایسی ٹیم بنائی ہے جو ہر جگہ ہار رہی ہے، راشد لطیف
- کھیل

تین سال میں محنت سے ایسی ٹیم بنائی ہے جو ہر جگہ ہار رہی ہے، راشد لطیف

سابق کپتان راشد لطیف نے قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں محنت سے ایسی ٹیم بنائی ہے جو ہر جگہ ہار رہی ہے۔ اسپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے سوال کیا کہ انگلینڈ سے 0-3 سے شکست کے بعد تبدیلیاں آئیں گی جہاں آنی چاہئیں؟ جواب میں راشد لطیف نے […]

تین سال میں محنت سے ایسی ٹیم بنائی ہے جو ہر جگہ ہار رہی ہے، راشد لطیف

سابق کپتان راشد لطیف نے قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں محنت سے ایسی ٹیم بنائی ہے جو ہر جگہ ہار رہی ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے سوال کیا کہ انگلینڈ سے 0-3 سے شکست کے بعد تبدیلیاں آئیں گی جہاں آنی چاہئیں؟

جواب میں راشد لطیف نے کہا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا  تین سال میں محنت سے ایسی ٹیم بنائی ہے جو ہر جگہ ہار رہی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ جیت جائے، محنت سے اپنے ہاتھوں سے ٹیم تباہ کی ہے، بڑے بڑے مینٹور رکھے ہیں پھر بھی ٹیم ہار رہی ہے۔

میزبان نے کہا کہ ہمیں جیلس محسوس کرنا چاہیے کیونکہ جیتنے والی ٹیم کو بنائی جاسکتی ہے ہارنے والی ٹیم بنانا مشکل کام ہے۔

جواب میں راشد لطیف نے کہا کہ بہت محنت ہوتی ہے جیتنے والی ٹیم تو کوئی بھی بنا لے گا بھارت اور آسٹریلیا نے بنائی ہے جو ہر میچ اور ورلڈ کپ جیت جاتے ہیں، آپ کو نہیں جیتنا چاہیے، 2022 اور 2023 کا ورلڈ کپ ہارے، 2024 کا ورلڈ کپ ہار گئے اب 2027 آرہا ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.