سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پانچ ٹیسٹ کے بعد کوچ کو کیسے ہٹاسکتے ہیں۔
دورہ انگلینڈ کے دوران پلیئرز کو گھر بھیجنے پر سابق کرکٹرز نے تنقید کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پہلے سسٹم خراب کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹی 20 ٹیم کو بھیجا گیا۔
سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے تبدیلی کا فیصلہ مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ناقابل یقین ہے۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے اسی دوران پہلا استعفیٰ بھی آ گیا ہے۔
لیڈز میں اننگ کی شکست کے بعد لارڈز میں بھی انگلینڈ سے 194 رنز کی بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم میں بھونچال آ گیا ہے۔ پی سی بی نے انگلینڈ میں موجود آدھی ٹیم کو واپس بلا لیا ہے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کو ہٹا دیا ہے۔
ان تبدیلیوں کے دوران ہی ایک بڑا استعفیٰ سامنے آ گیا ہے۔
سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ بذریعہ ای میل پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔

