• Home  
  • چین کا پاکستان کو قدرتی آفات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اہم تحفہ
- پاکستان

چین کا پاکستان کو قدرتی آفات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اہم تحفہ

اسلام آباد (1 ستمبر 2026): چین نے پاکستان کو قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔ چینی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین اسلام آباد کو 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیاں تحفے میں دے رہا ہے، […]

چین کا پاکستان کو قدرتی آفات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اہم تحفہ

اسلام آباد (1 ستمبر 2026): چین نے پاکستان کو قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔

چینی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین اسلام آباد کو 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیاں تحفے میں دے رہا ہے، گاڑیوں پر مشتمل بیڑے کی مالیت 3 ارب پاکستانی روپے ہے۔

ترجمان نے نتایا کہ تحفے کا مقصد عوامی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے، ستمبر میں پہنچنے والا یہ بیڑا ایک جدید 88 میٹر اسنوکر ٹینڈر سے بھی لیس ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تحفہ لازوال اور ہر موسم میں قائم اسٹریٹجک شراکت داری کا شاندار ثبوت ہے، اس کے تحت ہم مل کر اپنی برادریوں کی خدمت اور تحفظ کیلیے پُرعزم ہیں۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.