• Home  
  • لوگ جتنے میرے نکاح کرواتے ہیں لگتا ہے کہ ’جینٹلمین‘ ہوں، شعیب ملک
- شوبز

لوگ جتنے میرے نکاح کرواتے ہیں لگتا ہے کہ ’جینٹلمین‘ ہوں، شعیب ملک

سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جتنے سوشل میڈیا پر میرے نکاح کرواتے ہیں لگتا ہے مجھے جینٹلمین بولتے ہوں گے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر انہوں نے کہا کہ نجی زندگی […]

لوگ جتنے میرے نکاح کرواتے ہیں لگتا ہے کہ ’جینٹلمین‘ ہوں، شعیب ملک

سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جتنے سوشل میڈیا پر میرے نکاح کرواتے ہیں لگتا ہے مجھے جینٹلمین بولتے ہوں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر انہوں نے کہا کہ نجی زندگی سمیت کرکٹ پر اظہار خیال کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری پہلی نوکری انگلینڈ میں تھی کیونکہ وہاں لیگ کرکٹ سے شروع میں اتنے پیسے نہیں ملتے تو میں نے کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ آٹے کی بوری اٹھائی تھی اور مجھے اس کے 20 پاؤنڈ ملے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ جب میں سونے جاؤں تو مجھے کمرا صاف چاہیے ہوتا ہے۔

ایڈونچر کے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ میں زیادہ تر اسپورٹس کار چلاتا ہوں اور ساتھ میں ڈرفٹنگ بھی کرتا ہوں اور ان میں پسندیدہ گاڑی ’میکلرین پی ون‘ شامل ہے۔

سب سے زیادہ غیرمعمولی کھانا کون سا کھایا ہے جواب میں شعیب نے کہا کہ میں ’را فش‘ کھائی تھی جسے پانی پی کر نگلنا پڑگیا تھا کیونکہ لوگ قریب بیٹھے تھے تو منہ سے باہر بھی نہیں نکال سکتا تھا۔

افواہوں کے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ جتنے میرے نکاح کرواتے ہیں لگتا ہے کہ مجھے جینٹلمین بولتے ہوں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اسکول کے دنوں میں مجھے عربی کے سبجیکٹ پر اکثر مار پڑتی تھی تو میں نے ٹیچر سے جھوٹ بولے ہیں لیکن بڑے جھوٹ نہیں بولے۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ دوسرے کے وقت کو اہمیت دینا آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، ایسا نہیں ہے کہ کیمرے کے پیچھے والے انسان کی کوئی زندگی نہیں ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ پوری دنیا میں شعیب اختر واحد کھلاڑی ہیں جن کا سامنا کرتے ہوئے خوف محسوس کرتا تھا جیسا میں نے ان کو فیس کیا ہے میں ہی جانتا ہوں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.