اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کی عمران خان کی طرح پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کی درخواستیں مسترد کردیں۔
نیوز کے مطابق جسٹس محمد آصف نے عمران خان کو ملنے والی سہولت کو عبوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ’عبوری حکمنامے‘ کو حتمی فیصلہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ قیدیوں کا نجی ہسپتال سے علاج بنیادی حق نہیں، نجی ہسپتال میں علاج ’میڈیکل بورڈ‘ کی تجویز کے بغیر نہیں کرایا جاسکتا۔
اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں اویس الطاف، الیاس خان اور محمد اسماعیل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں بھی عمران خان کی طرح نہ صرف نجی ہسپتال سے علاج بلکہ بیرون ملک ٹیلیفونک کال کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے، عدالت نے درخواستوں پر 27 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

