• Home  
  • عدالت نے 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی قرار دیدی
- پاکستان

عدالت نے 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی قرار دیدی

لاہورہائیکورٹ نے 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیرقانونی قرار دیدی۔ عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب چائلڈ میرج ری اسٹرینٹ ایکٹ 2026 کے تحت موجودہ شادی غیرقانونی ہے۔ حنا اسلم کی نکاح کے وقت عمر تقریباً 15سال ہونے کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ عدالت نے کم عمر بچی کی شادی کیخلاف […]

عدالت نے 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی قرار دیدی

لاہورہائیکورٹ نے 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیرقانونی قرار دیدی۔

عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب چائلڈ میرج ری اسٹرینٹ ایکٹ 2026 کے تحت موجودہ شادی غیرقانونی ہے۔ حنا اسلم کی نکاح کے وقت عمر تقریباً 15سال ہونے کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

عدالت نے کم عمر بچی کی شادی کیخلاف نئی ایف آئی آر کی درخواست پر پولیس کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کم عمربچی کی شادی سے متعلق نئے شواہد پر پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے۔

عدالت نے حنا اسلم کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ نے حنااسلم کی حفاظت، فلاح وبہبود اور مفادات مقدم رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی مرضی اہم ہے لیکن کم عمری کے باعث اسے خودبخود فیصلہ کن نہیں سمجھا جاسکتا، کم عمربچوں کی شادی کیخلاف قانون کامقصدبچوں کےحقوق اور تحفظ کویقینی بناناہے۔

عدالت  نے کم عمر بچی کو فوری تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا، دوبارہ بھی ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے۔

جسٹس منور اقبال دوگل نے شہری محمداسلم کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ درخواستگزار نے اپنی کم عمر بیٹی سے شادی کرنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے رجوع کیا تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.