لاہور میں نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
داخلوں کیلئے شالیمار کیمپس میں چھٹی سے نویں جماعت تک داخلے کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود نے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کرکے ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کے مطابق دوسرے مرحلے کے داخلہ ٹیسٹ میں 197 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
طارق محمود نے بتایا کہ فیز ٹو کے تحت چھٹی سے نویں جماعت تک داخلوں کے لیے ٹیسٹ لیا جا رہا ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں پانچویں جماعت تک داخلے کے لیے 1380 طلبہ نے ٹیسٹ دیا تھا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹیسٹ کے بعد 688 طلبہ کو نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلہ دیا گیا تھا۔

