• Home  
  • سی ڈی اے کا بڑا ایکشن، اسلام آباد میں 5 بڑی عمارتیں سیل
- پاکستان

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن، اسلام آباد میں 5 بڑی عمارتیں سیل

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 5a عمارتوں کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد مزید سخت کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کی عدم تعمیل پر 5 عمارتیں […]

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد مزید سخت کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کی عدم تعمیل پر 5 عمارتیں سیل اور متعدد اداروں پر جرمانے عائد کردیئے۔

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 5a عمارتوں کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد مزید سخت کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کی عدم تعمیل پر 5 عمارتیں سیل اور متعدد اداروں پر جرمانے عائد کردیئے۔

سی ڈی اے نے بتایا کہ شہید ملت سیکریٹریٹ، اسٹیٹ لائف بلڈنگ، ٹی ڈی اے پی بلڈنگ، بیورلی سینٹر اور کراؤن پلازہ کو فائر سیفٹی سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیل کیا گیا۔

فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کیپٹل اسپتال، پولی کلینک اور پمز پر بھی 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بھر میں فائر سیفٹی معائنوں کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سرکاری، نجی اور کمرشل عمارتوں کے معائنے جاری ہیں۔

معائنے کے دوران فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹس اور عمارتوں سے انخلا کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ عمارت مالکان اور انتظامیہ کو فائر سیفٹی سے متعلق نشاندہی کی گئی خامیاں مقررہ مدت میں دور کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے، فائر اور لائف سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عمارت کو انسانی جانوں کی حفاظت سے غفلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سی ڈی اے کے مطابق فائر سیفٹی انتظامات میں مسلسل عدم تعمیل پر مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.