• Home  
  • پمز آتشزدگی کے بعد اسپتالوں میں ریسکیو کے ایمرجنسی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ
- صحت

پمز آتشزدگی کے بعد اسپتالوں میں ریسکیو کے ایمرجنسی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ

لاہور: پمز اسپتال کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد پنجاب کے اسپتالوں میں ریسکیو کے ایمرجنسی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبے کے اسپتالوں میں ٹرشری کیئر کے ایمرجنسی افسران کی تعیناتی کے لیے سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا۔ […]

پمز آتشزدگی کے بعد اسپتالوں میں ریسکیو کے ایمرجنسی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ

لاہور: پمز اسپتال کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد پنجاب کے اسپتالوں میں ریسکیو کے ایمرجنسی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبے کے اسپتالوں میں ٹرشری کیئر کے ایمرجنسی افسران کی تعیناتی کے لیے سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو کے اہل اور تجربہ کار ایمرجنسی افسران کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں، جو اسپتالوں میں ہنگامی تیاریوں اور فوری ردعمل کی نگرانی کریں گے، اور یہ افسران اسپتالوں میں ایمرجنسی رسپانس نظام مربوط بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

مراسلے کے مطابق ایمرجنسی افسران کو واضح ذمہ داریوں اور کمانڈ سسٹم کے تحت کام سونپا جائے گا، اسپتالوں میں ایمرجنسی، سیکیورٹی اور فائر سیفٹی ٹیموں میں رابطہ کاری افسران کی ذمہ داری ہوگی۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی اخراج کے راستوں، آگ بجھانے کے انتظامات اور اقدامات کا معائنہ کیا جائے گا، ایمرجنسی افسران اسپتالوں میں ہنگامی مشقوں اور عملے کی تربیت میں بھی معاونت کریں گے۔

مراسلے کے مطابق ایمرجنسی افسران متعلقہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامیہ سے رابطے میں رہتے ہوئے کام کریں گے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.