• Home  
  • دیامر میں گلیشیئر پھٹنے سے اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
- پاکستان

دیامر میں گلیشیئر پھٹنے سے اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

چلاس : دیامر میں گلیشیئر پھٹنے سے اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ، ریلےمیں بہہ کر درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں چلاس کے علاقے بونر نالہ میں گزشتہ رات گلیشیئر پھٹنے کی وجہ سے تباہ کن سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اچانک آنے […]

دیامر میں گلیشیئر پھٹنے سے اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

چلاس : دیامر میں گلیشیئر پھٹنے سے اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ، ریلےمیں بہہ کر درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں چلاس کے علاقے بونر نالہ میں گزشتہ رات گلیشیئر پھٹنے کی وجہ سے تباہ کن سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے اور مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیلابی ریلے میں بہہ کر درجنوں مال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ .

اس ناگہانی آفت کے باعث مقامی افراد کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علاقے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور متاثرہ افراد نے حکومت و انتظامیہ سے فوری طور پر ریکیوں اور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا شدید مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

یاد رہے نیپال میں پہاڑوں پر گلیشئیر پھٹنے سے طوفانی سیلابی ریلے نے تباہی مچائی، پل، دیہات، گاڑیاں اورسڑکیں بہہ گئیں۔

ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، غیر ملکیوں سمیت تیرہ سو افراد تاحال لاپتا ہیں، لاپتہ ہونے والوں میں 183 بھارتی، 65 امریکی، 62 یوکرینی اور 33 برطانوی شامل ہیں۔

سیلاب میں ستائیس پل تباہ چالیس کلومیٹرسڑک ریلے کی نذرہوگئی جبکہ تیرہ پاور پروجیکٹ متاثر دو سو ٹرک بہہ گئے اور درجنوں گاڑیاں کھلونوں کی طرح بہہ گئیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.