لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم لارڈز ٹیسٹ میں شدید مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو انگلینڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن آج لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم آج اپنی دوسری اننگز 81 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گی، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 261 رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔
View this post on Instagram
پاکستان کی پوری ٹیم میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 110 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی، 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔

