• Home  
  • سی سی ڈی مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو امین نورا مارا گیا، دو ساتھی فرار
- پاکستان

سی سی ڈی مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو امین نورا مارا گیا، دو ساتھی فرار

فیصل آباد(29 اگست 2026): سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو امین نورا ہلاک ہو گیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے سدھو پورہ میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو امین نورا ہلاک ہو گیا ہے، جبکہ اس کے دو […]

سی سی ڈی مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو امین نورا مارا گیا، دو ساتھی فرار

فیصل آباد(29 اگست 2026): سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو امین نورا ہلاک ہو گیا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے سدھو پورہ میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو امین نورا ہلاک ہو گیا ہے، جبکہ اس کے دو نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم امین نورا مختلف تھانوں میں ڈکیتی، رہزنی اور سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے حال ہی میں ترکھانی کے علاقے میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شہری راشد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.