گوجرانوالہ: ستھرا پنجاب کی ٹریکٹرٹرالی نے کمسن بچی کو کچل ڈالا اور ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام کی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 5 سالہ کمسن بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔
ریسکیو اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ 5 سالہ معصوم بچی اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران ٹریکٹر ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو ریورس کیا۔
جس کے نتیجے میں بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر شدید زخمی ہوئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعے کے فوراً بعد ملزم ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ‘ستھرا پنجاب’ کی ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

