• Home  
  • ایرانی صدر کا نیپال کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان
- دنیا

ایرانی صدر کا نیپال کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیپال کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر نیپالی ہم منصب اور وہاں کی قوم کے نام تعزیتی و […]

ایرانی صدر کا نیپال کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیپال کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر نیپالی ہم منصب اور وہاں کی قوم کے نام تعزیتی و ہمدردی کا پیغام ارسال کیا ہے۔

انہوں نے متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں نیپال میں قدرتی آفت کے باعث سیاحوں اور مقامی شہریوں کی اموات پر شدید افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیپال کی حکومت اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نیپال کو انسانی بنیادوں پر فوری امداد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے بارگاہِ الٰہی میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت، بلندیِ درجات اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد و کامل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

یاد رہے نیپال میں پہاڑوں پر گلیشئیر پھٹنے سے طوفانی سیلابی ریلے نے تباہی مچائی، پل، دیہات، گاڑیاں اورسڑکیں بہہ گئیں۔

ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، غیر ملکیوں سمیت تیرہ سو افراد تاحال لاپتا ہیں، لاپتہ ہونے والوں میں 183 بھارتی، 65 امریکی، 62 یوکرینی اور 33 برطانوی شامل ہیں۔

سیلاب میں ستائیس پل تباہ چالیس کلومیٹرسڑک ریلے کی نذرہوگئی جبکہ تیرہ پاور پروجیکٹ متاثر دو سو ٹرک بہہ گئے اور درجنوں گاڑیاں کھلونوں کی طرح بہہ گئیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.