• Home  
  • لاہور ریلوے سٹیشن سے نکلتے ہی ریل کار ڈی ریل، 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- پاکستان

لاہور ریلوے سٹیشن سے نکلتے ہی ریل کار ڈی ریل، 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔  ذرائع کے مطابق ایک موریہ پل کے قریب ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریل کار لاہور ریلوے اسٹیشن سے نکلتے ہی ڈی ریل ہوئی، جس کے باعث […]

لاہور ریلوے سٹیشن سے نکلتے ہی ریل کار ڈی ریل، 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایک موریہ پل کے قریب ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریل کار لاہور ریلوے اسٹیشن سے نکلتے ہی ڈی ریل ہوئی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے کے بعد مسافر شدید گرمی میں ڈی ریل ہونے والی بوگیوں کے اندر ہی موجود ہیں۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے امدادی اور بحالی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید معلومات کا انتظار ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.