مشکل گھڑی میں پنجاب کے عوام مصیبت زدہ نیپالی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، نیپال کے متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کا نیپال میں طوفانی بارشوں، شدید سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پراظہار افسوس
لاہور28 – اگست:……وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیپال میں طوفانی بارشوں، شدید سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا نیپالن متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نیپال میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی تکلیف دہ ہے۔ مشکل گھڑی میں پنجاب کے عوام مصیبت زدہ نیپالی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ نیپال کے متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔انسانی ہمدردی کے تحت پنجاب حکومت نیپال حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

