اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قائد محمد نواز شریف کی بے مثال بصیرت سے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوئی: مریم نواز شریف
لاہور28 – اگست:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے ارکان اسمبلی اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قائد محمد نواز شریف کی بے مثال بصیرت سے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔

