• Home  
  • پنجاب کو چائنہ کا مینوفیکچرنگ اینڈ ایکسپورٹ ہب بنانے کی پیشکش
- ٹیکنالوجی

پنجاب کو چائنہ کا مینوفیکچرنگ اینڈ ایکسپورٹ ہب بنانے کی پیشکش

گوانگیانگ میں پنجاب حکومت اور چین کے صوبہ گوئیژو حکومت کے اشتراک سے ”بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس“ کا انعقادوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر عاشق کرمانی کی فارن اکنامک اینڈ ٹریڈ کارپوریشن سپوزیم میں شرکتچین کی نمایاں کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور سرمایہ کاروں کی شرکت، بزنس لیڈرز کو وزیرِ اعلیٰ […]

پنجاب کو چائنہ کا مینوفیکچرنگ اینڈ ایکسپورٹ ہب بنانے کی پیشکش

گوانگیانگ میں پنجاب حکومت اور چین کے صوبہ گوئیژو حکومت کے اشتراک سے ”بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس“ کا انعقاد
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر عاشق کرمانی کی فارن اکنامک اینڈ ٹریڈ کارپوریشن سپوزیم میں شرکت
چین کی نمایاں کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور سرمایہ کاروں کی شرکت، بزنس لیڈرز کو وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق سرمایہ کاری کے دوستانہ ماحول سے آگاہ کیا
چینی سرمایہ کاروں کوپنجاب بھر میں قائم مختلف ”خصوصی اقتصادی زونز“ کا دورہ کرنے کی دعوت، چینی کمپنیوں کاپنجاب میں پروڈکشن اور تکنیکی مہارت منتقل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارِ
حکومت پنجاب نے چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کیلئے مراعات سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب انویسٹمنٹ پوٹنشل پیش کیا گیا
253 ارب روپے کی جی ڈی پی کے ساتھ پنجاب ملکی معیشت میں نمایاں مقام رکھتا ہے،پنجاب میں 40 ہزار سے زائد مینوفیکچرنگ انڈسٹریل یونٹ ہیں: صوبائی وزیرعاشق کرمانی
پنجاب میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل اور انجینئرنگ بیس موجود ہیں، سیالکوٹ اور فیصل آباد پنجاب کے گلوبل ایکسپورٹ کلسٹر ہیں
پنجاب موٹروے اور دیگرمواصلاتی نیٹ ورک کیساتھ سی پیک کا گیٹ وے بھی ہے،پنجاب کے ذریعے چائنہ، ایران اور انڈیا کیلئے میجر ٹریڈ روٹ کا درجہ اختیار کر سکتا ہے
دیگر پڑوسی ممالک کی نسبت پنجاب میں چائنہ کیلئے بہترین مینوفیکچرنگ ہب بننے کا واضح پوٹنشل موجود ہے،پنجاب میں ساؤتھ ایشیا کی بہترین ینگ ورک فورس موجود ہے
انویسٹر آفٹر کیئر پروگرام، چائنہ ڈیسک، انویسٹر فیسیلیٹیشن سنٹر، سپیشل اکنامک زون، بی ٹو بی میچ ویکنگ، ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا گیا ہے
پنجاب کے 10 سپیشل اکنامک زون میں ون ٹائم ڈیوٹی فری اور 10سال تک انکم ٹیکس فری ہے، چائنیز کمپنیوں کیلئے خصوصی لینڈ لیز پالیسی متعارف کرائی گئی ہے
پنجاب میں چائنیز کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ، بلٹ پروف گاڑیاں، ڈیجیٹل سرویلنس اور پنجاب چائنہ جوائنٹ سکیورٹی سسٹم کو متعارف کرایا گیا ہے
پنجاب انوویشن فار ویلیو آپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ 62 ہزارسے زائد افراد کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے
پی آئی وی او ٹی کے ذریعے 6.8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا پوٹنشل موجود،ساڑھے 8 لاکھ سے زائد ورکر کو ہنر مند، 3.2 ارب ڈا لرکی پرائیویٹ سرمایہ کاری آئیگی
پنجاب میں 1000 نئے مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام کیلئے 35 ارب روپے مختص، 20 ارب روپے سے کلسٹر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگراکے تحت روڈز، واٹر سپلائی، سینی ٹیشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی
پنجاب میں ای بز سروس اور ای کامرس کے تحت 25 ڈیپارٹمنٹ 300 بزنس فراہم کررہے ہیں،فیصل آباد میں 33 چائینز ادارے مقامی اشتراک کار کے ساتھ مصروف کار ہیں
لاہور27 – اگست:……پنجاب کو چائنہ کا مینوفیکچرنگ اینڈ ایکسپورٹ ہب بنانے کی پیشکش کر دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر عاشق کرمانی نے فارن اکنامک اینڈ ٹریڈ کارپوریشن سپوزیم میں شرکت کی۔ گوانگیانگ میں حکومت پنجاب اور عوامی جمہوریہ چین کے صوبہ گوئیژو حکومت کے اشتراک سے ”بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ ”بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس“ میں چین کی نمایاں کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور چینی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔

چین کے نمایاں بزنس لیڈرز کو وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرمایہ کاری کے دوستانہ ماحول سے آگاہ کیا گیا۔ چینی سرمایہ کاروں کوپنجاب بھر میں قائم مختلف ”خصوصی اقتصادی زونز“ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ چینی کمپنیوں نے پنجاب میں پروڈکشن اور تکنیکی مہارت منتقل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارِ کیا۔

”بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس“میں پنجاب سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی نے صوبے کی معاشی اور سرمایہ کاری کے امکانات واضح کیے۔ حکومت پنجاب نے چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے مراعات سے آگاہ کیا۔ کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر زراعت اور صوبائی وزیر آبپاشی نے چینی کمپنیوں اور بزنس وفود کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں بھی کیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب انویسٹمنٹ پوٹنشل پیش کیا گیا۔ صوبائی وزیر عاشق کرمانی نے کہا کہ 253 ارب روپے کی جی ڈی پی کے ساتھ پنجاب ملکی معیشت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔پنجاب میں 128 صارفین کی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ پنجاب میں 40 ہزار سے زائد مینوفیکچرنگ انڈسٹریل یونٹس ہیں۔پنجاب میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل اور انجینئرنگ بیس موجود ہے۔ سیالکوٹ اور فیصل آباد پنجاب کے گلوبل ایکسپورٹ کلسٹر ہیں۔

پنجاب 71 ملین ایکڑ رقبے پر ملک کی غذائی ضروریات کا 65 فیصد پیدا کرتا ہے۔ پنجاب میں لائیو سٹاک اور ایکوسسٹم کا پوٹنشل موجود ہے۔ پنجاب موٹروے اور دیگرمواصلاتی نیٹ ورک کیساتھ سی پیک کا گیٹ وے بھی ہے۔ پنجاب اپنی بے مثال جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے گلف اور ایسٹرن افریقہ کے لئے آئیڈیل اوریجنل ٹریڈ ہب ہے۔پنجاب کے ذریعے چائنہ، ایران اور انڈیا کے لئے میجر ٹریڈ روٹ کا درجہ اختیار کر سکتا ہے۔

تقریبا 90ہزار کلومیٹر چھوٹی بڑی سڑکوں کے ساتھ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا روٹ نیٹ ورک رکھتا ہے۔ صرف 653 کلومیٹر کے ساتھ پنجاب میں چائنہ تک آسان اور تیز تر رسائی کا پوٹنشل موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر پڑوسی ممالک کی نسبت پنجاب میں چائنہ کے لئے بہترین مینوفیکچرنگ ہب بننے کا واضح پوٹنشل موجود ہے۔ پنجاب میں48 ملین نوجوانوں کی افرادی قوت موجود ہے۔

پنجاب میں ساؤتھ ایشیا کی بہترین ینگ ورک فورس موجود ہے۔ پی آئی وی او ٹی کے زیر اہتمام ساڑھے 8 لاکھ سے زائد ورکراورپاکستان میں سب زیادہ 68 پرسنٹ لٹریسی ریٹ پنجاب کودیگر صوبوں میں نمایاں کرتی ہے۔ پنجاب کے 10 سپیشل اکنامک زونز میں ون ٹائم ڈیوٹی فری اور 10سال تک انکم ٹیکس فری ہے۔

پنجاب کے سپیشل اکنامک زون میں 30 سال لینڈ لیز، مشینری، آلات اور میٹریل کے لئے ڈیوٹی فری امپورٹ کی سہولت ہے۔سپیشل اکنامک زون میں چائنیز کمپنیوں کے لئے خصوصی لینڈ لیز پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔پنجاب سے 50 فیصد سے زائد خام مال استعمال کرنے پر لیز ریٹ میں 20 فیصد مزید کمی کی سہولت دی جائے گی۔

گورنمنٹ آف پنجاب انویسٹمنٹ لائیوسائیکل کیلئے بھرپور معاونت کرے گی۔ عاشق کرمانی نے کہا کہ انویسٹر آفٹر کیئر پروگرام، چائنہ ڈیسک، انویسٹرفیسیلیٹیشن سنٹر، سپیشل اکنامک زون، بی ٹو بی میچ ویکنگ، ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا گیا ہے۔ پنجاب میں چائنیز کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ، بلٹ پروف گاڑیاں، ڈیجیٹل سرویلنس اور پنجاب چائنہ جوائنٹ سکیورٹی سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

پنجاب انوویشن فار ویلیو آپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ 62 ہزارسے زائد افراد کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب انوویشن فار ویلیو آپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے 6.8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا پوٹنشل موجود ہے۔ پنجاب انوویشن فار ویلیو آپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے سارھے 8 لاکھ سے زائد ورکر کو ہنر مند بنایا جارہا ہے۔

پنجاب انوویشن فار ویلیو آپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے 3.2 ارب ڈا لرکی پرائیویٹ سرمایہ کاری آئیگی۔پنجاب انوویشن فار ویلیو آپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ویلیو ایڈیشن اور ایکسپورٹ ویلیو کا جال بچھایا جائیگا۔ پنجاب انوویشن فار ویلیو آپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے پروڈکٹ کے عالمی معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب انوویشن فار ویلیو آپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت کلسٹر بیسڈ انفراسٹر کچر قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 1000 نئے مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام کیلئے 35 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔پنجاب میں 80 ارب روپے کی پرائیویٹ انویسٹمنٹ سے مزید 40 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پنجاب میں 20 ارب روپے سے کلسٹر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگراکے تحت روڈز، واٹر سپلائی، سینی ٹیشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب میں ای بز سروس اور ای کامرس کے تحت 25 ڈیپارٹمنٹ 300 بزنس فراہم کررہے ہیں۔ ایگریکلچر، ایکوا کلچر، لائیوسٹاک اور ٹورازم میں ویلیو ایڈیشن پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔ بہترین اور سہل بزنس انوائرمنٹ کیلئے بہترین ریگولیٹری فریم ورک بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ فیصل آباد میں 33 چائینز ادارے مقامی اشتراک کار کے ساتھ مصروف کار ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.