لانڈھی 36 بی میں طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں دن کے بیشتر اوقات بجلی کی فراہمی معطل رہنے لگی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دن میں صرف تین سے چار گھنٹے ہی بجلی فراہم کی جاتی ہے، جس کے باعث شدید گرمی میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں کے مطابق بجلی کی بندش سے بچے بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اسکول سے واپسی کے بعد گرمی کے باعث گھروں میں آرام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی نہ ہونے سے گھریلو معمولات اور دیگر روزمرہ سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لانڈھی 36 بی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کو گرمی اور بجلی کی بندش سے نجات مل سکے۔

