• Home  
  • وزارت آئی ٹی اور میٹا کا پاکستانی ایس ایم ایز  کیلئے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز
- ٹیکنالوجی

وزارت آئی ٹی اور میٹا کا پاکستانی ایس ایم ایز  کیلئے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے پاکستان بھر کے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (SMEs) کے لیے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز کر دیا ہے۔  وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے ایک ہزار سے زائد ایس ایم ایز کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ خواتین کے زیرِ انتظام کاروباری […]

وزارت آئی ٹی اور میٹا کا پاکستانی ایس ایم ایز  کیلئے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے پاکستان بھر کے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (SMEs) کے لیے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز کر دیا ہے۔

 وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے ایک ہزار سے زائد ایس ایم ایز کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ خواتین کے زیرِ انتظام کاروباری اداروں کو خصوصی طور پر شرکت کی ترغیب دی گئی ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کے اعلامیے کے مطابق اکیڈمی کے تحت ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ٹولز کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ شرکاء کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بزنس کے مؤثر استعمال، ڈیجیٹل شناخت بنانے، معیاری مواد کی تیاری، ٹارگٹڈ ایڈورٹائزنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق عملی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق تربیتی پروگرام میں اے آئی ٹولز کے عملی استعمال کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ اس کا مقصد کاروباری پیداواری صلاحیت میں اضافہ، مقامی و عالمی منڈیوں تک رسائی اور فروخت میں بہتری لانا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ تربیتی سیشنز کا باقاعدہ آغاز ستمبر 2026 سے ہوگا۔        

  وزارت آئی ٹی  کا کہنا تھا کہ  اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی میں شرکت کے خواہشمند کاروباری افراد فوری رجسٹریشن کرائیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.