• Home  
  • بگ بیش لیگ میں اہم تبدیلیاں، غیرملکی کھلاڑیوں کی لازمی شرط ختم
- کھیل

بگ بیش لیگ میں اہم تبدیلیاں، غیرملکی کھلاڑیوں کی لازمی شرط ختم

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی مشہور بگ بیش لیگ نے آئندہ دو سیزنز کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب اور معاوضوں کے نظام میں اہم تبدیلیاں کردی ہیں، جس کے تحت ٹیموں کے لیے غیرملکی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنا لازمی نہیں ہوگا۔ نئے نظام کے تحت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے مخصوص اوورسیز کیٹیگری ختم کردی گئی […]

بگ بیش لیگ میں اہم تبدیلیاں، غیرملکی کھلاڑیوں کی لازمی شرط ختم

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی مشہور بگ بیش لیگ نے آئندہ دو سیزنز کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب اور معاوضوں کے نظام میں اہم تبدیلیاں کردی ہیں، جس کے تحت ٹیموں کے لیے غیرملکی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنا لازمی نہیں ہوگا۔

نئے نظام کے تحت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے مخصوص اوورسیز کیٹیگری ختم کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ہر ٹیم کے لیے کم از کم 2 سے 3 غیرملکی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنا ضروری تھا جبکہ ایک غیرملکی کرکٹر کو گولڈ یا پلاٹینم کیٹیگری میں رکھنے کی شرط بھی موجود تھی۔

بھارت میں ملالہ یوسف کی کتاب سکول کی نصابی فہرست سے نکالنے پر ’’رولا ‘‘پڑ گیا
نئی پالیسی کے تحت یہ پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ پہلے گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑی کو 3 لاکھ ڈالر جبکہ پلاٹینم کیٹیگری کے کرکٹر کو 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر تک معاوضہ دیا جاتا تھا۔

بی بی ایل نے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ سسٹم ختم کرکے اوپن مارکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کلبز کے لیے کنٹریکٹ ونڈو کھولنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

پمز واقعہ، راجہ ناصر عباس کا حکومت سے استعفے کا مطالبہ
نئے نظام میں مقامی کھلاڑیوں کے لیے مالی مواقع بڑھانے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ گزشتہ قوانین کے تحت ہر ٹیم کے ٹاپ 6 مارکی پلیئرز کے لیے مجموعی طور پر 17 لاکھ ڈالر کی حد مقرر تھی، تاہم اگلے سیزن میں مارکی پلیئرز کی تعداد 6 سے کم کرکے 4 کردی جائے گی۔

آفیشلز کے مطابق نئے نظام کے تحت اعلیٰ معیار کے کھلاڑیوں کو اپنی خدمات کے عوض زیادہ معاوضہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا، چاہے ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہو یا کسی دوسرے ملک سے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.