لندن:قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کوئی کھلاڑی اہم نہیں، ٹیم کی جس کو ضرورت ہوئی وہی کھیلے گا، جو بہترین دستیاب کھلاڑی ہیں ان کو استعمال کریں گے۔لارڈز میں پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم نے کہا کہ آج پچ دیکھیں گے تو پھر پلان کریں گے کونسی فائنل الیون ٹھیک رہے گی، فائنل الیون کیا ہوگی یہ بعد میں فیصلہ کریں گے، ذمہ داری پوری ٹیم کی ہوتی ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ بولرز20 آؤٹ کریں گے تو بیٹرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ رنز بنائیں، جو پرفارم نہیں کررہے کوشش کریں گے ان کو اعتماد دیں، سینئر کھلاڑیوں پرکوئی بوجھ نہیں ہے ان پرذمہ داری ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھ کر پرفارم کرنا پڑے گا، صرف رضوان کی نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے پرفارم کریں۔
انہوں نے کہا کہ لارڈرز میں جو جیت کا تسلسل ہے کوشش کرینگے اسے قائم رکھیں، پہلا ٹیسٹ اچھا نہیں کھیلے،بیٹھ کر خامیوں پر بات کی ہے، پہلے ٹیسٹ میں دوسرے اسپنر سلمان علی آغا تھے، عبداللہ شفیق جس نمبر پرکھیل رہے ہیں اسی پر کھیلنا چاہئے۔بابراعظم نے کہا کہ مانتا ہوں پارٹنرشپ کے بعد ہماری بیک ٹو بیک وکٹیں گرجاتی ہیں، اس خامی پر مزید فوکس کررہے ہیں ،کوشش کریں گے اسے دور کریں، اس بار پرفارمنس پچھلے میچ سے مختلف نظرآئے گی، میں کل کے میچ اور بقیہ سیریز کیلئے 90 فیصد فٹ ہوں۔

