• Home  
  •  سینئر اداکارہ حمیرا بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، دولہا کون؟
- شوبز

 سینئر اداکارہ حمیرا بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، دولہا کون؟

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خبر دی، پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نےلکھا کہ بعض اوقات انسان اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے،لیکن […]

سینئر اداکارہ حمیرا بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، دولہا کون؟

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خبر دی، پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نےلکھا کہ بعض اوقات انسان اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے،لیکن اللہ اس کے لیے کچھ اور منصوبہ بنا چکا ہوتا ہے،جب رب ’کن‘ فرما دے تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔

حمیرا بانو کی جانب سےشیئرکی گئی تصاویرمیں انکےشوہرکا چہرہ نظر نہیں آرہا،تاہم اداکارہ کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

حمیرا بانوکئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھا چکی ہیں اور انہیں خصوصاً ماں کےکرداروں میں پسند کیا جاتا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.