لاہور:اپٹما کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے کلین سویپ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل نیوز کے مطابق انتخابات میں اسد شفیع مرکزی چیئرمین اپٹما جبکہ صدیق جاوید بھٹی چیئرمین اپٹما نارتھ منتخب ہوگئے، گوہر اعجاز گروپ نے مخالف گروپ کو 0-24 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
پیٹرن انچیف اپٹما ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ کو 17 ویں مرتبہ فتح نصیب ہوئی، 60 فیصد سے زیادہ برآمدات ٹیکسٹائل شعبہ کرتا ہے، ٹیکسائل انڈسٹری نے پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا۔

