• Home  
  • پنجاب حکومت کا سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کا اعلان
- پاکستان

پنجاب حکومت کا سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے سرکاری کالجوں میں تدریسی ضروریات پوری کرنے کے لیے کالج ٹیچنگ انٹرنز (CTIs) کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری کالجوں میں تدریسی بوجھ اور طلبہ و اساتذہ کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق سی ٹی آئیز بھرتی کیے جائیں۔ سی […]

پنجاب حکومت کا سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے سرکاری کالجوں میں تدریسی ضروریات پوری کرنے کے لیے کالج ٹیچنگ انٹرنز (CTIs) کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری کالجوں میں تدریسی بوجھ اور طلبہ و اساتذہ کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق سی ٹی آئیز بھرتی کیے جائیں۔ سی ٹی آئیز پروگرام کے ذریعے تدریسی عملے کی کمی عارضی بنیادوں پر پوری کی جائے گی۔

گزشتہ تعلیمی سال 2025-26 میں 8 ہزار 84 سی ٹی آئیز بھرتی کیے گئے تھے، جن میں مختلف کیٹیگریز کے لیے کوٹہ بھی مختص کیا گیا تھا۔ انٹرمیڈیٹ کلاسز کے لیے سی ٹی آئیز کی تعیناتی 7 ماہ جبکہ بی ایس پروگرامز کے لیے 10 ماہ تک رہی، اور انہیں ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا گیا۔

اس سے قبل تعلیمی سال 2024-25 میں پنجاب بھر میں 7 ہزار 354 سی ٹی آئیز بھرتی کیے گئے تھے۔ ان کی تعیناتی 6 ماہ کے لیے کی گئی تھی جبکہ ماہانہ وظیفہ بھی 50 ہزار روپے مقرر تھا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.