پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مختلف خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ تعلیمی بورڈز میں مختلف خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
لاہور، فیصل آباد سمیت مختلف تعلیمی بورڈز میں کمپیوٹر پروگرامر، اسسٹنٹ، سینیئر کمپیوٹر آپریٹر، ڈپٹی سیکرٹری، اسسٹنٹ سیکرٹری اور اسٹیٹ آفیسر سمیت مختلف آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
لاہور میں گریڈ 16 اور 17 کی 33 پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، جبکہ تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔
طویل عرصے سے خالی آسامیوں پر بھرتیوں سے تعلیمی بورڈز کے انتظامی امور بہتر ہونے کا امکان ہے، جبکہ 15 سال سے نئی بھرتیوں کے منتظر تعلیمی بورڈز میں سٹاف کی کمی دور کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی بورڈز میں تمام بھرتیاں میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائیں گی۔

