• Home  
  • عید میلادالنبی ﷺ پر پنجاب کے بازار ایک ہی تھیم سے سجانے کا فیصلہ
- پاکستان

عید میلادالنبی ﷺ پر پنجاب کے بازار ایک ہی تھیم سے سجانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور تزک و احتشام سے منانے کے لیے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی تزئین و آرائش یقینی بنانے اور بازاروں سمیت دیگر مقامات […]

عید میلادالنبی ﷺ پر پنجاب کے بازار ایک ہی تھیم سے سجانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور تزک و احتشام سے منانے کے لیے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی تزئین و آرائش یقینی بنانے اور بازاروں سمیت دیگر مقامات کو یکساں تھیم کے تحت سجانے کا حکم دیا ہے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات اور سجاوٹ کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز نے مساجد، گلیوں، بازاروں اور عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات و محافل کے مقامات پر خصوصی صفائی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ تقریبات سے قبل اور بعد میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے ساتھ محافل میلاد کے مقامات پر عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات کے انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر اشتراک کار یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.