• Home  
  • بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم وٹو کا اہم انکشاف
- پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم وٹو کا اہم انکشاف

اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم وٹو نے انکشاف کیا بانی پی ٹی آئی کی طبیعت معمولی نہیں بلکہ حد سے زیادہ خراب ہے اور ان کے کئی اہم اعضا متاثر ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم وٹو نے  نیوز کے […]

مریم وٹو

اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم وٹو نے انکشاف کیا بانی پی ٹی آئی کی طبیعت معمولی نہیں بلکہ حد سے زیادہ خراب ہے اور ان کے کئی اہم اعضا متاثر ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم وٹو نے  نیوز کے پروگرام ‘الیونتھ آور’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت معمولی نہیں بہت زیادہ خراب ہے

بانی پی ٹی آئی کی طبیعت معمولی نہیں بلکہ حد سے زیادہ خراب ہے اور ان کے کئی اہم اعضا متاثر ہو چکے ہیں۔

مریم وٹو کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت زیادہ خراب نہیں ہے، کیا ان لوگوں نے نوماہ قید تنہائی کاٹی ہے، کوئی نو دن قید تنہائی نہیں کاٹ سکتا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اس کٹھن صورتحال میں غیر معمولی ہمت اور صابرانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔

مریم وٹو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل قید کے باعث بانی پی ٹی آئی کی صحت کو شدید نقائص کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کے اندرونی اہم اعضا متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پی ٹی آئی کی قیادت اور فیصلہ سازی کرنے والے ارکان کے لیے بھی ایک بڑا لمحہ فکریہ ہونی چاہیے تاکہ وہ اس معاملے کی سنگینی کو محسوس کر سکیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.