• Home  
  • عظیم قومیں اپنے ہیرو کو کبھی فراموش نہیں کرتیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راشد منہاس کے یوم شہادت پر پیغام
- پاکستان

عظیم قومیں اپنے ہیرو کو کبھی فراموش نہیں کرتیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راشد منہاس کے یوم شہادت پر پیغام

لاہور20 – اگست:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کیا۔ راشد منہاس کی55 ویں یومِ شہادت پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عظیم قومیں اپنے ہیرو کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ پوری قوم […]

عظیم قومیں اپنے ہیرو کو کبھی فراموش نہیں کرتیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راشد منہاس کے یوم شہادت پر پیغام


لاہور20 – اگست:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کیا۔ راشد منہاس کی55 ویں یومِ شہادت پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عظیم قومیں اپنے ہیرو کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔

پوری قوم اس عظیم قومی ہیرو کو عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کرتی ہے۔راشد منہاس شہید کا جذبہ حب الوطنی رہتی دنیا تک ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ راشدمنہاس شہید نے کم عمری میں وطن ِکی حرمت، خودمختاری اور وقار کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے حبالوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.