انجمن تاجران لاہور نے لاہور چیمبر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔
صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لاہور چیمبر کے انتخاب میں انجمن تاجران کسی جماعت سےالحاق نہیں کرے گی،انجمن تاجران چیمبر الیکشن میں خود آزادنہ الیکشن لڑے گی،انجمن تاجران کے پاس شٹر پاور ہے، پنجابی وڈیروں کے خلاف تاجر اُٹھ کھڑے ہوئے،۔
انجمن تاجران ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔انجمن تاجران پورے لاہور کے تاجروں کی جماعت ہے۔اپنے ووٹوں کی طاقت سے انجمن تاجران چیمبر کی دیواریں ہلائے گی۔انجمن تاجران چیمبر میں چھوٹے تاجروں کی نمائندگی کرے گی۔

