• Home  
  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی
- پاکستان

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : شہریوں کو نادرا رجسٹریشن سینٹرز سے پاسپورٹ سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ پاسپورٹ کی تیز، شفاف اور مؤثر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اعلٰی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں […]

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : شہریوں کو نادرا رجسٹریشن سینٹرز سے پاسپورٹ سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ پاسپورٹ کی تیز، شفاف اور مؤثر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اعلٰی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نادرا اور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانے اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جاری تکنیکی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی آئی پی اور نادرا کے درمیان شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ڈیٹا کے انضمام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم تجاویز پر غور کیا گیا۔

اس سلسلے میں قومی ڈیٹا بیس سے محفوظ “ریڈ اونلی ایکسس” کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نادرا کے ایونٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ریئل ٹائم معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا سنکرونائزیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

عوامی سہولت کے پیشِ نظر اجلاس میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر ہی پاسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی، اس منصوبے کے تحت منتخب این آر سیز پر پاسپورٹ کی درخواستیں جمع کرنے اور پراسیسنگ ماڈیولز کی تنصیب پر غور کیا جا رہا ہے۔

پاسپورٹ سے متعلق خبریں

اجلاس میں شہریوں کو محفوظ، مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے جامع فریم ورک کے قیام پر زور دیا گیا۔

حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے شہریوں کو محفوظ، مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی پاسپورٹ سروسز کی تیز، شفاف اور مؤثر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں شہریوں کو محفوظ، مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے جامع فریم ورک کے قیام پر زور دیا گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.