• Home  
  • اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیر ملکی گرفتار، اہم انکشاف سامنے آگیا
- پاکستان

اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیر ملکی گرفتار، اہم انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد : غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، جہاں غیر اخلاقی مواد کی تیاری کے لیے غیرملکی خواتین اور مردوں کو بھرتی کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام […]

اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد : غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، جہاں غیر اخلاقی مواد کی تیاری کے لیے غیرملکی خواتین اور مردوں کو بھرتی کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے غیرملکیوں کا تعلق چین سمیت مختلف ممالک سے ہے، کارروائی کے دوران کال سینٹر انتظامیہ کے غیر اخلاقی مواد کی تیاری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔

حکام کے مطابق غیر اخلاقی مواد کی تیاری کے لیے غیرملکی خواتین اور مردوں کو بھرتی کیا گیا تھا، جبکہ کال سینٹر میں مبینہ طور پر غیرقانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔

ایف آئی اے نے گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ جبکہ این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار تمام غیرملکی وزٹ اور بزنس ویزوں پر پاکستان آئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 76 غیرملکیوں کو فوری طور پر ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر گرفتار ملزمان کے ایگزٹ پرمٹ تیار کیے جا رہے ہیں۔

حکام کی جانب سے کارروائی کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور غیرقانونی کال سینٹر کی سرگرمیوں سے متعلق مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.