• Home  
  • پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز پر نئی پابندی عائد، حکم نامہ جاری
- پاکستان

پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز پر نئی پابندی عائد، حکم نامہ جاری

پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازمی قرار دے دی ہے۔ نئے نظام کے تحت اسلحہ ڈیلرز اپنے مکمل موجودہ اسٹاک، خرید و فروخت اور دستیاب بندوقوں و گولیوں کا ریکارڈ محکمہ داخلہ کے آن لائن پورٹل پر درج […]

پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز پر نئی پابندی عائد، حکم نامہ جاری

پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازمی قرار دے دی ہے۔

نئے نظام کے تحت اسلحہ ڈیلرز اپنے مکمل موجودہ اسٹاک، خرید و فروخت اور دستیاب بندوقوں و گولیوں کا ریکارڈ محکمہ داخلہ کے آن لائن پورٹل پر درج کرنے کے پابند ہوں گے۔ پنجاب میں بزنس آرمز لائسنس ہولڈرز کے لیے باقاعدہ انوینٹری ماڈیول بھی نافذ کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اسلحہ ڈیلرز کے موجودہ اسٹاک اور خرید و فروخت کے اندراج کے لیے 26 اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ تمام ڈیلرز کو مقررہ تاریخ تک اپنے موجودہ اسٹاک کا مکمل ریکارڈ آن لائن درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے متعلقہ اضلاع کے اسلحہ ڈیلرز کی تفصیلات بھی ارسال کردی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ تمام اسلحہ ڈیلرز اپنے موجودہ اسٹاک کا ریکارڈ آن لائن پورٹل پر درج کریں، جبکہ ریکارڈ اپڈیٹ ہونے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کو رپورٹ بھی ارسال کی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں اسلحہ ڈیلرز کے لیے آن لائن تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ انہیں ڈیجیٹل انوینٹری نظام کے استعمال سے آگاہ کیا جاسکے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.