• Home  
  • ورکرز کو 5 تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی لازم،  مریم نواز کا بڑا فیصلہ
- پاکستان

ورکرز کو 5 تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی لازم،  مریم نواز کا بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے اور ورکرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کردیئے ہیں۔  وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، جبکہ تاخیر کرنے والوں کے […]

ورکرز کو 5 تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی لازم، مریم نواز کا بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے اور ورکرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، جبکہ تاخیر کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کی 151 میں سے 149 کمپنیوں کے ورکرز کو ادائیگی مکمل کردی گئی ہے۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ ورکرز کو بروقت تنخواہ نہ دینے والی کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی اور صفائی آپریشن میں کوتاہی یا مالی بے ضابطگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.