لاہور،19اگست: پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے مالی سال 26-2025 کے ریوائزڈ بجٹ تخمینہ اور مالی سال 27-2026 کے بجٹ تخمینہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے 41 ویں اجلاس میں بجٹ تخمینہ کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر 40 ویں اجلاس کے منٹس کی بھی منظوی دی گئی۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر زمان خان و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، صدر اوفتھلمولوجک سوسائٹی آف پاکستان لاہور چیپٹر پروفیسر جاوید چوہدری، سینئر ریسرچ آفیسر نیشنل ہیلتھ ریسرچ کمپلیکس صائمہ ناز محسن، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عبدالراو ¿ف و دیگر ممبران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر فیصل سعود ڈار نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سمیت مانیٹرنگ اتھارٹی کے دیگر ممبران نے ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر فیصل ڈار کو ہلال امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان نے اجلاس کے دوران منظوری کیلئے مختلف ایجنڈے پیش کئے۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ذریعے ہزاروں انسانی زندگیوں کو بچایا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسر عامر زمان خان نے کہاکہ حکومتِ پنجاب کے ویڑن کے مطابق پی ہوٹا کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔پنجاب میں انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

