• Home  
  • پاکستان میں 3 ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
- کھیل

پاکستان میں 3 ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

لاہور(19 اگست 2026): پاکستان میں منعقد ہونے والی تاریخی سہہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ذرائع کے مطابق سہہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، اور […]

پاکستان میں 3 ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

لاہور(19 اگست 2026): پاکستان میں منعقد ہونے والی تاریخی سہہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ذرائع کے مطابق سہہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، اور اس کا پہلا مرحلہ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ مجوزہ شیڈول کے تحت راولپنڈی میں میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا جہاں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد اس شیڈول کو جلد حتمی شکل دے کر باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب، دورۂ پاکستان کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا ہیں، جن کے وینیوز اور تاریخوں کے تعین کے لیے دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت کا عمل تحال جاری ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.