• Home  
  • ’جماعت اسلامی 100 روپے کا ریلیف مسترد کرتی ہے، لیوی بھتہ ختم کیا جائے‘
- پاکستان

’جماعت اسلامی 100 روپے کا ریلیف مسترد کرتی ہے، لیوی بھتہ ختم کیا جائے‘

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وزیراعظم کا 100 روپے کا ریلیف یکسر مسترد کرتی ہے 100 روپے ریلیف پٹرولیم لیوی کا متبادل نہیں ہو سکتا ہماری دھرنے اور مارچ کا بنیادی مطالبہ پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے۔ پٹرولیم لیوی سے متعلق جماعت اسلامی اور حکومتی وفد کے […]

’جماعت اسلامی 100 روپے کا ریلیف مسترد کرتی ہے، لیوی بھتہ ختم کیا جائے‘

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وزیراعظم کا 100 روپے کا ریلیف یکسر مسترد کرتی ہے 100 روپے ریلیف پٹرولیم لیوی کا متبادل نہیں ہو سکتا ہماری دھرنے اور مارچ کا بنیادی مطالبہ پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے۔

پٹرولیم لیوی سے متعلق جماعت اسلامی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کیخلاف احتجاج 20 ستمبر کو ہونے جا رہا ہے احتجاج کی کال کے بعد ہی حکومت نے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کی ٹاسک فورس کیا کر رہی ہے؟ ٹاسک فورس جو کررہی ہے اس پراعظم نذیرتارڑ و دیگر نے ہمیں بریفنگ دی، آئی پی پیز سے متعلق جماعت اسلامی کا معاہدہ ہوا تھا وہ تفصیلات بھی رکھی گئیں ہمارامطالبہ یہی ہےحکومت عوام کو ریلیف دے اور لیوی کو ختم کرے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وزیراعظم کا 100روپے کا ریلیف یکسر مسترد کرتی ہے 100ریلیف پٹرولیم لیوی کا متبادل نہیں ہو سکتا ہماری دھرنے اور مارچ کا بنیادی مطالبہ پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے، پہلے کہا گیا آئی ایم ایف کی وجہ سے کوئی ریلیف نہیں دے سکتے یہ لوگوں کو ریلیف نہیں دینا چاہتے صرف دھوکا دینا چاہتے ہیں پوری معیشت کو فائدہ صرف لیوی کےخاتمےسے ہی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیداواری لاگت کم ہو گی تو معیشت کا سرکل چلےگا اور عوام کو فائدہ ہو گا، مافیا کو ہر طرح سے سرپرستی دی جا رہی ہے چینی امپورٹ کرنے کے لیے امپورٹرز کو نوازا جا رہا ہے وزیراعظم کوکھلاپیغام ہے عوامی ردعمل اب نہیں رکے گا، اسلام آبادکا مارچ چلے گا، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں عوام کا مفاد چاہتے ہیں، لیوی بھتہ ختم ہو گا تو ہر شخص کو 103 روپے فی لیٹر ریلیف مل سکتا ہے۔

 

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.