(15 ستمبر 2026): قومی بچت ڈویژن کی طرف سے مظفرآباد میں منعقد ہونے والی قرعہ اندازی میں 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلیے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
قرعہ اندازی میں انعامات کی تین اقسام شامل ہیں جن میں سب سے بڑا انعام 750,000 روپے مقرر ہے۔ دوسرا انعام ہر جیتنے والے بانڈ کیلیے 250,000 روپے کا ہے جبکہ تیسرے انعام کے فاتحین کو فی کس 1250 روپے ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 40 اور 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کا انتظار ختم
750,000 روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 516806 کے نام رہا جبکہ دیگر پانچ مختلف بانڈ نمبروں نے 2.5، 2.5 لاکھ روپے کا دوسرا انعام جیتا۔
پرائز بانڈ ہولڈرز اپنے 200 روپے کے پرائز بانڈ پر درج چھ ہندسوں والے نمبر کو قرعہ اندازی نمبر 107 کے نتائج کی فہرست میں دیکھ سکتے ہیں۔
