• Home  
  • صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت
- پاکستان

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت

لاہور،18اگست: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اہم اجلاس منعقدہوا۔ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ […]

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس


لاہور،18اگست: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اہم اجلاس منعقدہوا۔ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے

یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے عقیل انور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے سمیع اللہ، ایکسیئن واسا سلمان مرزا، ایس ڈی او واسا سلطان، سب انجینئر ابرار انور، سب انجینئر ساجد عباس، ایم سی ایل سے عامر ہمایوں، نیسپاک ایم سی ایل سے محمد صدام، نیسپاک ایم سی ایل سے احمر اقبال و دیگر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر سید اخلاص شاہ، حافظ عبدالعلیم، عبدالوہاب اور عبدالرحمن موجود تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پی پی 153 میں سینکڑوں گلیوں کی مرمت مکمل جبکہ مختلف ترقیاتی اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے لاکھوں علاقہ مکینوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.