• Home  
  • سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
- پاکستان

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

پشاور : ملازمین کو گریڈ 16 میں ترقی دینے کا عمل شروع کر دیا گیا تاہم اہل ملازمین کے لیے سال 2021ء سے 2025ء تک کی مکمل اینول کانفیڈنشل رپورٹس جمع کرانا لازمی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اپنے ملازمین کی ترقیاں یقینی بنانے کے لیے کمرشل اسسٹنٹس کو اگلے […]

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

پشاور : ملازمین کو گریڈ 16 میں ترقی دینے کا عمل شروع کر دیا گیا تاہم اہل ملازمین کے لیے سال 2021ء سے 2025ء تک کی مکمل اینول کانفیڈنشل رپورٹس جمع کرانا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اپنے ملازمین کی ترقیاں یقینی بنانے کے لیے کمرشل اسسٹنٹس کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے۔

پیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام اہل ملازمین کو گریڈ 16 میں ترقی دی جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بی پی ایس 15 (BPS-15) میں بطور کمرشل اسسٹنٹ خدمات انجام دینے والے ملازمین کو کمرشل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے (BPS-16) پر ترقی دی جائے گی۔

ترقی کے اس عمل کو شفاف اور تیز بنانے کے لیے پیسکو انتظامیہ نے متعلقہ افسران کو 10 روز کے اندر تمام مطلوبہ دستاویزات اور کوائف جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جاری کردہ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ترقی کے اہل ملازمین کے لیے سال 2021ء سے 2025ء تک کی مکمل اینول کانفیڈنشل رپورٹس جمع کرانا لازمی ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.