• Home  
  • امریکا، ایران پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے؟
- دنیا

امریکا، ایران پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے؟

واشنگٹن (18 اگست 2026): ایران جنگ طول پکڑ جانے کے بعد کیا امریکا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے؟ سابق رکن کانگریس کے بیان نے ہلچل مچا دی۔ واشنگٹن میں حکام حکمتِ عملی کے اجلاسوں کے دوران ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان پر گفتگو […]

امریکا، ایران پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے؟

واشنگٹن (18 اگست 2026): ایران جنگ طول پکڑ جانے کے بعد کیا امریکا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے؟ سابق رکن کانگریس کے بیان نے ہلچل مچا دی۔

واشنگٹن میں حکام حکمتِ عملی کے اجلاسوں کے دوران ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان پر گفتگو کر رہے ہیں۔

یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی سابق رکنِ کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری کیے گئے بیان میں۔

سابق امریکی رکن کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے اس کے ساتھ ہی امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے کسی بھی امکان کو واضح طور پر مسترد کرے، کیونکہ ایسے ہتھیاروں کا استعمال بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور طویل مدتی انسانی المیے کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کے جائزوں کے مطابق تہران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب بھی نہیں تھا۔ اس کے باوجود امریکا نے ایران پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایرانی رہنماؤں اور ایک اسکول میں موجود بچوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی۔

مارجوری ٹیلر نے اگست 1945 میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ہونے والے جوہری حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان حملوں میں فوری طور پر تقریباً ایک لاکھ دس ہزار افراد ہلاک ہوئے، جب کہ وہاں تابکاری سے پیدا ہونے والی بیماریوں، کینسر اور پیدائشی نقائص جیسے اثرات بھی طویل عرصے تک برقرار رہے۔

سابق رکنِ کانگریس نے خبردار کیا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال ایک وسیع تر جنگ اور شدید معاشی بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.