• Home  
  • بارہ سو سے زائد سرکاری نوکریوںکے لیے 71 لاکھ درخواستیں موصول
- پاکستان

بارہ سو سے زائد سرکاری نوکریوںکے لیے 71 لاکھ درخواستیں موصول

اسلام آباد : نیشنل جاب پورٹل پر 1200 سے زائد آسامیوں کیلئے 71 لاکھ آن لائن درخواستیں موصول ہوگئیں، اس وقت 185 سرکاری ادارے اور امپلائرز اس پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کے مرکزی ڈیجیٹل بھرتیوں کے پلیٹ فارم ‘نیشنل جاب پورٹل’ (NJP) نے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا […]

بارہ سو سے زائد سرکاری نوکریوں کے لیے 71 لاکھ درخواستیں موصول

اسلام آباد : نیشنل جاب پورٹل پر 1200 سے زائد آسامیوں کیلئے 71 لاکھ آن لائن درخواستیں موصول ہوگئیں، اس وقت 185 سرکاری ادارے اور امپلائرز اس پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کے مرکزی ڈیجیٹل بھرتیوں کے پلیٹ فارم ‘نیشنل جاب پورٹل’ (NJP) نے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں اب تک ملک بھر کے امیدواروں کی جانب سے 71 لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے تحت اس پورٹل پر اب تک 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد یونیک وزٹرز آ چکے ہیں، جبکہ 15 لاکھ 62 ہزار سے زائد امیدواروں نے اپنے اکاؤنٹ اور سی وی رجسٹر کروائی ہیں۔

پورٹل پر اب تک 1,200 سے زائد سرکاری نوکریوں کے اشتہارات شائع کیے جا چکے ہیں، جن کے ذریعے کل 22,999 خالی نشستیں پورٹل کے آرکائیو کا حصہ بن چکی ہیں۔

اس وقت 185 سرکاری ادارے اور امپلائرز اس پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں جو اپنی خالی اسامیوں کی تشہیر اور شفاف بھرتی کا عمل اسی پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دے رہے ہیں۔

نیشنل جاب پورٹل نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے تیار کردہ وفاقی حکومت کا ایک خصوصی اقدام ہے، اس کا بنیادی مقصد تمام وفاقی وزارتوں اور سرکاری شعبوں میں نوکریوں کے مواقع کو ایک ہی شفاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانا ہے۔

اس سسٹم کے تحت سرکاری ادارے اپنی خالی اسامیاں آن لائن شائع کرتے ہیں، جبکہ امیدوار بغیر کسی دفتری چکر یا کاغذی کارروائی کے براہِ راست مختلف وزارتوں اور محکموں میں خالی نشستوں پر درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

پورٹل پر رجسٹریشن اور درخواستوں میں اضافہ پاکستان میں سرکاری بھرتیوں کے نظام کے ڈیجیٹلائزیشن پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.