• Home  
  • ن لیگ سے اختلافات گہرے، پیپلز پارٹی کا وفد آج اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرے گا
- پاکستان

ن لیگ سے اختلافات گہرے، پیپلز پارٹی کا وفد آج اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد (18 اگست 2026): مسلم لیگ ن سے اختلافات گہرے ہونے کے بعد پیپلز پارٹی نے اپوزیشن سے رابطے بڑھا لیے ہیں۔  نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن سے بڑھتے اختلافات کے باعث سیاسی میدان میں پیپلز پارٹی اپنی پوزیشن تبدیلی کرتے ہوئے اپوزیشن سے رابطے بڑھا دیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی […]

ن لیگ سے اختلافات گہرے، پیپلز پارٹی کا وفد آج اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد (18 اگست 2026): مسلم لیگ ن سے اختلافات گہرے ہونے کے بعد پیپلز پارٹی نے اپوزیشن سے رابطے بڑھا لیے ہیں۔

 نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن سے بڑھتے اختلافات کے باعث سیاسی میدان میں پیپلز پارٹی اپنی پوزیشن تبدیلی کرتے ہوئے اپوزیشن سے رابطے بڑھا دیے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے ملاقات طے پا گئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کا وفد آج اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ملکی اور پارلیمانی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نئےصوبوں پر پارٹی پالیسی بیان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کریں گے، اور انتظامی یونٹ یا صوبے کی تقسیم پر پالیسی بیان دیں گے۔

بلاول بھٹو کشمیر الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی تقریر کے نکات فائنل ڈرافٹ کیے جا رہے ہیں۔ پی پی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.