• Home  
  • بجلی صارفین کے لیے بری خبر، کتنے روپے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے؟
- پاکستان

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، کتنے روپے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد (18 اگست 2026): کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ مہنگی ایل این جی خریدنے کے اثرات ایک بار پھر صارفین کو مشکل میں ڈالنے والے ہیں، بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر […]

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، کتنے روپے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد (18 اگست 2026): کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

مہنگی ایل این جی خریدنے کے اثرات ایک بار پھر صارفین کو مشکل میں ڈالنے والے ہیں، بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی 27 اگست کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں درآمدی ایل این جی سے 47 روپے 38 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں 15 ارب 12 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ڈسکوز کو 14 ارب 50 کروڑ 10 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی لاگت 9 روپے 61 پیسے فی یونٹ رہی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں پانی سے 39.81 فی صد اور فرنس آئل سے 1.42 فی صد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 50.07 روپے، ڈیزل سے 54.47 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 6.54 فی صد، مقامی کوئلے سے 10.91 فی صد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے 10.10 فی صد سستی بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے بجلی کی فی یونٹ لاگت 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.