• Home  
  • سکینڈل سندھ میں ہوتے پنجاب میں نہیں: عظمی بخاری
- پاکستان

سکینڈل سندھ میں ہوتے پنجاب میں نہیں: عظمی بخاری

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سکینڈل سندھ میں ہوتے پنجاب میں نہیں، پنجاب میں کوئی بے ضابطگی ہوتی ہے تو چیف منسٹر اور ان کی ٹیم خود سامنے لاتے ہیں لوگوں کو بچاتے نہیں ہیں۔  وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو سندھ سے کوئی […]

سکینڈل سندھ میں ہوتے پنجاب میں نہیں: عظمی بخاری

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سکینڈل سندھ میں ہوتے پنجاب میں نہیں، پنجاب میں کوئی بے ضابطگی ہوتی ہے تو چیف منسٹر اور ان کی ٹیم خود سامنے لاتے ہیں لوگوں کو بچاتے نہیں ہیں۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو سندھ سے کوئی مخالفت نہیں ہے، اگر کسی کو کارکردگی طعنے کی طرح لگتی ہے تو کارکردگی پر بات تو ہوگی، بغیر کسی ثبوت کے کرپشن کے الزامات لگانے والے کو عدالتوں میں بھی لے جایا جا سکتا ہے، بغیر ثبوتوں کے پریس کانفرنسز کرنے پر سوال پوچھا گیا تو وہ سیاسی انتقام بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جن کے صوبے میں ایک سڑک پر 8 ارب کی کرپشن ہو جاتی ہے وہ ہم سے سوال پوچھیں گے، جن کی اپنی سندھ حکومت میں الیکٹرک پنکھوں سے لے کر پورے پورے امتحانی سینٹر بک جاتے وہ ہم سے سوال کریں گے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ  الحمدللہ پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی مریم نواز نے مسلسل پانچویں میٹنگ کی ہے، پنجاب میں دوردراز لوگوں کو گھر گھر ہزاروں لیٹر مفت پانی کی بوتلیں پہنچائی جارہی ہیں. انہوں نے کہا کہ جو تھر میں بچوں کو صاف پانی نہیں دے پاتے جہاں انسان اور جانور اکٹھے پانی پیتے ہیں ان کو پنجاب میں صاف پانی کا درد اٹھ رہا ہے ویسے کیا کمال لوگ ہیں، مریم نواز نے پنجاب کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا۔ 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.